اسد عمر کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت

330
فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں وفد کے ساتھ شرکت کی۔ وزیر خزانہ کے ہمراہ پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا، سیکرٹری معاشی امور ڈویژن نور احمد سمیت دیگر شامل تھے۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے نئے صدر سمیت نمائندوں کو پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واشنگٹن میں پاک یوایس بزنس کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور اجلاس کی صدارت بھی کی۔

قبل ازیں ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2019 کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی رفتار 2.9 فیصد رہے گی اور آئندہ مالی سال یہ شرح مزید کم ہو کر 2.8 فیصد تک گرنے کی پشگوئی بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اس بات کا دعویٰ کر چکے ہیں کہ ملکی معیشت آئی سی یو سے نکل آئی ہے لیکن عالمی اداروں کے اعداد و شمار کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔