برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کی لچکدار توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کے اس معاہدے پر اتفاق برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ہوا جو کہ پانچ گھنٹے جاری رہا۔
برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ ڈیل میں تیس جون تک توسیع کی درخواست دی تھی جس پر یورپین یونین کے سربراہان کا اجلاس برسلز میں ہوا۔
یورپین کونسل کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ توسیع کے وقت کے دوران ’کارروائی’ کا مقصد مکمل طور پر برطانیہ کے ہاتھوں میں ہو گا۔ وہ ابھی بھی انخلا کے معاہدے کی تصدیق کرسکتے ہیں جس میں توسیع ختم ہو سکتی ہے۔
اجلاس میں فرانسیسی صدر نے برطانیہ کو ایک سال کی توسیع دینے کی مخالفت کی ۔
واضح رہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جون میں ایک اور اجلاس ہوگا۔ڈیل کو کامیاب بنانے کے لئے برطانوی وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنا ہوگی جس کے لئے انہیں اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی۔