پی ٹی آئی حکومت فحاشی کو پروموٹ کرنے باز رہے ،نور غلام

173

پشاور(وقائع نگار خصوصی) صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نورغلام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کلچر نائٹ کے نام پر فحاشی کو پروموٹ کرنے سے باز رہے ،جماعت اسلامی یوتھ کسی بھی صورت میں فحاشی وعریانی کے فروغ کی اجازت نہیں دیگی ایک طرح حکومت نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کررکھا ہے ۔ تودوسری طرف صوبائی حکومت کلچر نائٹ کے نام پر ڈانس پارٹی اور بے حیائی کو فروغ دیکر قہرالٰہی کو دعوت دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور سراج الحق ، خان گل اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورغلام نے کہاکہ غربت اور مہنگائی میں پسے عوام کے لیے حکومت کے پاس فنڈ نہیں جبکہ فحاشی کو فروغ دینے کے لیے فنڈ موجود ہے حکومتی سرپرستی میں ایسے پروگرامات کا انعقاد افسوسناک ہے عمران خان ملک میں مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جماعت اسلامی یوتھ بے حیائی کے خلاف مسلسل اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کی اسلامی تشخص اور نظریہ پاکستان پر انچ نہیں آنے دیں گے۔