مانسہرہ : حساس اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد گرفتار

487
بلوچستان

مانسہرہ میں حساس اداروں اور پولیس نے اپر ہزارہ ڈویژن میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی اور بھتہ خوری کہ متعدد کاروائیوں میں کراچی پولیس کو مطلوب تھے۔ کٹی پہاڑی پر رینجرز پوسٹ پر ہونے والے حملے میں بھی یہی دہشت گرد ملوث تھے ۔ دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی یہ دہشت گرد پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں سے شاکراللہ عبدالواحد کا تعلق تورغر سے ہے۔ کراچی میں آپریشن کے باعث یہ ملزمان اپر زارا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں روپوش ہوگئے تھے جنہیں پولیس اور حساس اداروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔