امریکا: فراڈ کے الزام میں ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پارٹنر سمیت گرفتار

405
Arif Naqvi
Arif Naqvi (file photo)

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور ” ابراج کیپٹل لیمیٹڈ “ کے بانی عارف نقوی اور ان کے منیجنگ پارٹنر کو سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے الزامات کے تحت امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے فیڈرل پراسیکیوٹر فراڈ کا شکار ہونے والے متاثرہ افراد کی فہرست میں مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس کی فاونڈیشن کا نام بھی شامل ہے۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر امریکہ اسسٹنٹ اٹارنی اینڈ ریاگر یسوالڈ نے بتایا کہ ابراج کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی کو جمعہ کے روز جبکہ منیجنگ پارٹنر مصطفیٰ عبدالودود کو جمعرات کے روز نیویارک کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا ہے .

منیجنگ پارٹنر عبدالودود نے عدالت میں سماعت کے موقع پر الزامت کی صحت سے انکار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب ان کے وکیل کی جانب سے بھی ابھی ضمانت کیلئے درخواست دائر نہیں کی گئی ہےاور کہا کہ انہیں مقدمے کو سمجھنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

 پراسیکیوٹر نے کہا کہ نقوی اور عبدالودود دونوں نے ذاتی فائدے اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں کے فنڈز کو کروڑوں اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

مئی میں دیوالیہ ہونے سے قبل ابراج گروپ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا سب سے بڑا فنڈز کا گروپ تھا اور گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر کے صحت عامہ کے فنڈز کی منیجمنٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

عارف مسعود نقوی کو 2007ء میں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا،  2008ء میں انہوں نے امن فاؤنڈاشن کی بنیاد رکھی تھی