کانگریس کا مودی حکومت پر جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام

255

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندرمودی پر بیرون ملک جعلی کرنسی چھاپ کر بھارت منتقل کرنے کا الزام عائد کردیا ۔کانگریس رہنما کپل سبل نے خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو بھی جاری کردی ۔

ایک بار پھروزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے خواہشمند مودی جی پربھارتی انتخابات کے دوران بیرون ملک جعلی کرنسی چھپوانے کا الزام عائد کردیا گیا۔ مخالف جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی نے10 کھرب کے کرنسی نوٹ چھپواکر بھارت منتقل کیے۔

کانگریس رہنما کپل سبل خفیہ کیمروں سے بنی وڈیوسامنے لے آئے، کانگریس رہنما کے مطابق کرنسی اسکینڈل میں خفیہ ایجنسی را بھی شامل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15 فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا تاہم نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی جب کہ 26 افراد مخلتف دفتروں میں شامل کیے گئے جو انہیں رپورٹ دیتے تھے۔

کپل سبل نے بھارتی ذرائع ابلاغ پرجانبدار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو فراڈ کا پول کھولنا چاہتا ہے اسے ختم کردیا جاتا ہے

بھارتی میڈیا بھی یہ نہیں دکھائے گا۔ اگر دکھائے گا تو اسے اوپر سے کال آ جائے گی۔

کپل سبل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا کیونکہ ’را‘ کے ایجنٹ نے بتایا کہ کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیںرہ سکتا ہے چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔