دنیا بھر میں واٹس ایپ اور فیس بک کی سروس تعطل کا شکار ہوگئی، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دو پہر 2بجکر 45 منٹ سے فیس بک اور واٹس ایپ اور انسٹا گرام سے را بطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کا ایک دوسرے سے رابطہ ختم ہو گیا، فیس بک انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بہت جلد تمام سروسز میں خرابی دور کردی جائے گی۔