موجودہ حکومت کی وجہ سے پھر بدامنی کی لہر کا خطرہ پیدا ہوگیا

194

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی ) ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چودھری عبد الرزاق باجوہ،چیئر مین چودھری اشرف گجر،حاجی الطاف،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام مصطفی،میاں فرمان ،رانا صدیق بلو،حاجی اسلام، میاں یوسف،میاں اکرم ،ملک عبدالرحمن اوررانا رشید نے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کااظہار اور شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عام، غریب اور محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں ہوسکتے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں خاص جگہ عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔اللہ تعالی زخمیوں کو بھی جلد صحت یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے ملک اور بالخصوص کوئٹہ کا کاروبار مکمل طور پر خراب ہوچکا تھا اور موجودہ حکومت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر بدامنی کی لہر کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور دیگر سیاسی قائدین ایک دوسرے کے کالے کارتوتوں کو غیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام کی کاروبار اور ملک میں امن اور بھائی چارے سے ہر ایک نالاں ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم سے ملک میں بدامنی پھلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔