کراچی: فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

458

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے_ ملزمان پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکے ہیں_

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ ملزمان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے_ اس گروہ نے 31 وارداتوں میں پچاس افراد کو قتل کیا، جبکہ ان کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے_

عبداللہ شیخ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز کو ہر ماہ 40 ہزار روپے ملتے تھے اور ریکی کرنے والوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی _

ملزمان کو ایک نیٹ ورک کے ذریعے رقم منتقل کی جاتی تھی۔ ملزمان اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے میں بھی ملوث تھے
گرفتار گروہ کے افراد 2003 سے شہر میں وارداتیں کر رہے تھے_ گرفتار ملزمان میں حیدر عرف چھوٹا، مہتاب عرف مچھڑ، گل اکبر، آصف رضا، کامران اور حیدر عباس شامل ہیں_

ایک سوال پر عبداللہ شیخ نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے