وزیراعظم عمران خان ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر 21 اپریل کو روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان 21 اور 22 اپریل کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ دورے کے ایجنڈے میں سرحدی سلامتی کی صورتحال کا معاملہ سب سے اہم ہوگا ۔
وزیراعظم عمران خان کو جنوری میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ایران کا دورہ کرنا تھا جس سے آخری وقت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا تھا ۔