فیصل آباد کیمیکل ملا دودھ ، جعلی چائے کی فروخت سرعام جاری ہے

344

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم ،حاجی محمدحنیف،ملک محمد جاوید ، چاندزیب خاں،ڈاکٹرمحمد طاہراوردیگرنے کہا ہے کہ فیصل آبادشہرسمیت مضافاتی علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ ، جعلی چائے اوردیگراشیاء کی فروخت سرعام جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش ہے رہنماؤں نے کہاکہ مضرصحت دودھ اور دیگرجعلی اشیاء کی فروخت سے غریب عوام کی زندگیاں داؤپرلگی ہیں جبکہ انتظامیہ اور دیگرحکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،رہنماؤں نے کہاکہ غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا اسٹالز، ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہیں اور برتن تک صاف پانی سے دھونے کی زحمت گوارہ نہیں کی جاتی،کھانے پینے کی اشیا، مشروبات اور تازہ پھلوں کے جوس کی آڑ میں شہریوں اور مسافروں میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیں محکمہ صحت نے بھی غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پرخاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ جبکہ گندے برتنوں میں کھاناکھانے اور جوسز پینے سے شہری اور مسافر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ جعلی اشیا کاکاروبارکرنے والوں کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کریں اور انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ موت کے سوداگروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے اس گھناؤنے کاروبارمیں ملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔