امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے سوموار کو الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کےمابین گفتگومیں دونوں ملکوں کےفوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سےنمٹنے اور خطے کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی عرب کےنائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، معاون وزیر دفاع محمد العایش، شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسیٰ، سعودی عرب کےچیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیزشریک تھے۔
جب کہ امریکی وفد میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر کریسٹوفر ھینزیل، ملٹری اتاشی میجرجنرل ھیگلار اور دیگر فوجی عہدیدار شامل تھے۔