ماہ رمضا ن المبار ک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ،کمشنر کراچی

435

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبار ک میں ناجائز منافع خوری کی روک تھام کو یقنی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر ماہ رمضان میں مناسب اور رعائتی قیمت پر اشیا کی دستیابی کے لئے رمضان پیکجچ تیار کر نے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے ۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفترمیں ایک اجلاس میں ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت پر دستیابی کویقنینی بنانے کے لئے غور و خوض کیا گیا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبار ک میں کھانے پینے کی اشیا کی سرکار ی اور مناسب قیمت پر دستیابی کویقینی بنایا جایے گا ناجائز منافع خوری کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس میں تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ناجائزمنافع خوری کی روک تھام کے لئے کارروائی کر نے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سر براہی میں ٹیمیں بنائیں گے۔ 

یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کو سرکاری نرخ پر اشیا دستیاب ہوں جو ناجائز منافع خوری کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بھاری جرمانہ عائد کئے جائیں گے اور گرفتار کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل ذخیر ہ اندوزی کی روک تھام کے لئے تمام ڈپٹی کمشنز اپنے اپنے ضلع میں کارروائی کریں گے اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب تاجروں کو گرفتار کری گے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت مقرر کر نے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں ہر ممکنہ حد تک رعایتی قیمت مقرر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون حا صل کیا گیا ہے ۔ جائزہ اور مشاورت کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔

ضلعی انتظامیہ اوربیورو آف سپلائی کے افسران متعلقہ تاجرتینظیمون اور صارفین کی نمائندہ تنظیموں نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی جاری ہے ۔ جلد حتمی قیمتوں پر اتفاق کر کے کریانہ کی اشیاکی فہرست جاری کی جائے گی جو ماہ رمضان المبارک میں نافذ کی جائے گی۔ 

جبکہ فروٹس اور سبزیوں کی قیمتیں سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی ضلعی انتظامیہ شرقی کی نگرانی میں آکشن کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جائے گی جو انتظامیہ کی مقررہ ویب سائٹ کے ذریعے ہر روزجاری کی جائے گی ۔ اوردکانداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ان فہرستوں کو نمایاں طور پر آویزاں کریں تاکہ خریدار جو ویب سائٹ پر پرائس لسٹ نہ دیکھ سکیں وہ ان فہرستوں کو دکان پردیکھ کر اشیا خریدسکیں۔ 

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں یقنینی بنائیں کہ لوگوں کو ہر روز جاری ہونے والی فروٹس اور سبزیوں کی فہرست دستیاب ہوں ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون احمد علی قریشی اور ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو غلام مرتضی میمن اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ 

کمشنر نے کہا اشیا ئے صرف کی سرکاری نرخوں پر فروخت اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام انتظامیہ کے افسران کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ تمام افسران کو چاہئے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لئے ہر روز علاقوں کا دورہ کر کے ان کا جائزہ لیں اور دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ ناجائز منافع خوری کے مرتکب نہ ہوں ۔ 

کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز ماہ رمضان المبار ک میں کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت پر دستیابی کے لئے ترجییحی اقدامات کریں۔ سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت کو چیک کر نے کے لئے ہر علاقہ کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گے ۔ 

ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے کارروائی کریں گے یقینی بنائیں گے کہ رمضان سے قبل تاجر ذخیرہ کر نے سے گریز کریں جو ذخیرہ اندوزی کا مرتکب ہو اس کے خلا ف سخت
قانونی کارروائی کریں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ و تعاون کو مضبوط بنائیں اور شہریوں کے جائز مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار اداکریں اور فعال ہونے کا ثبوت دیں۔ 

اپنے علاقوں کا دورہ کریں اور شہر ی سہولیات سے متعلق مسائل کا خو د جائزہ لیں لوگوں سے ملیں ان کی شکایت سنیں اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔