شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیخلاف نیب درخواست سماعت کیلئے منظور

291
فائل فاٹو

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کےخلاف نیب کی درخواستیں سماعت کےلیے منظور کر لیں۔

عدالت نے نیب کی درخواستوں پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو رمضان شوگر مل اور آشیانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت نیب کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ التوا کی درخواست دینے کے باوجود وہ کیس تیاری کے ساتھ آ ج حاضر ہیں۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آ پ تیار ہیں تو کیس شروع کرتے ہیں۔اس موقع پر نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ضمانت کا فیصلہ مختصر ہونا چاہیے۔ شہباز شریف ضمانت کیس میں کوئی غیرمعمولی حالات نہیں تھے۔اس فیصلے کے بعد ٹرائل کورٹ کے لیے کچھ نہیں بچا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ نعیم بخاری صاحب! شہباز شریف پر الزام کیا تھا؟