کوسٹل ہائی وے فائرنگ: وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

316

وزیراعظم عمران خان نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور مجرموں کی شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
عمران خان نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے ، گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یاد رہے گوادر کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد  نے 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا تھا۔