سکھر بورڈ: انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع، نقل کی روک تھام کے خصوصی اقدامات

782
سکھر: امتحانی مراکز کے باہر پولیس تعینات
طلبہ امتحانی مرکز پر

سکھر تعلیمی ںورڈ کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں-

سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع کے چھیاسی ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہیں- ان اضلاع میں ایک سو دس امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں-

محکمہ تعلیم کے افسران نے جسارت کو بتایا ہے کہ سکھر بورڈ میں نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں-