کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے وفا قی وزیر خزا نہ اسد عمر کے مستعفی ہو نے کی خبر پر تبصرہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہو نا تو یہ چا ہئے تھا کہ وزیر اعظم اپنی نا کامی کا اعترا ف کر تے ہو ئے خو د مستعفی ہو جا تے تا کہ عوام کے دکھو ں کا کچھ تو مدا وا ہو تا انہو ں نے کہا کہ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ ملکی معیشت سنبھالنا اسد عمر کے بس کی با ت نہیں ان کی نا کا می کا کریڈیٹ بھی ہما ر ے وزیر اعظم عمرا ن خا ن کو جا تا ہے۔
ان خیا لا ات اظہا ر انہو ں نے مزا ر قا ئد پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا ۔وہ سندھ ماڈل اسکول گلستان جوہر کی دعوت پر میں مزار قائد پرایک تقریب میں شریک تھے جس کا مقصد بچوں کو اپنی تاریخ سے روشناس کرانا تھا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے مزید کہا کہ وفاق مشکل سے حا صل کئے جا نے والے امن کو بر قرا ر رکھنے کیلئے مو ثر اقدامات اٹھا ئے بلو چستا ن میں 14افرا د کا وحشیا نہ قتل قا بل مذمت اقدا م ہے سندھ حکومت اپنے بلو چی بھائیوں اور بلو چستا ن حکومت کے ساتھ ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ آج نجی اسکول کی جا نب سے بچوں کو تاریخ سے آگاہی کادن منانا اچھا اقدام ہے بچے ہمارامستقبل ہیں اپنی تاریخ اورتاریخی مقامات سے آگاہی ضروری ہے اسی مقصد کے تحت بچوں کو مختلف عمر کے گروپس میں تقسیم کرکے دیگر مقامات بھی دکھائے جارہے ہیں اس عمل سے بچوں کو تعلیم اور اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے گا ۔
انہو ں نے کہا کہ سندھ میں ایک سیاسی جماعت ہر اس پارٹی سے ناراض ہوتی ہے جس کی وفاقی حکومت نہیں ہوتی آج ایک دوسرے کے ساتھ نہ بیٹھنے نہ بو لنے والے ساتھ بیٹھے ہیں ایم کیو ایم سے جان چھڑانے کی بات کرنے والے آج ساتھ بیٹھے ہیں اور اس پر بھی یو ٹرن لے لیا گیامتحدہ اٹھارویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی ہم وہ شواہد بھی دکھا سکتے ہیں جو رضا ربانی کو لکھے گئے تھے اب تحریک انصاف سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم نے بھی یوٹرن لے لیا ہے ۔
بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل کیا ہے کراچی کاامن اس کا ثبوت ہے اب وفاقی حکومت کو دیرپا امن کیلئے اقداما ت کرنے چاہیئے انہوں نے کہا کہ جو پارٹی اٹھارویں ترمیم اور آئین کو نہیں مانتی وہ چارٹر آف ڈیموکریسی کیسے مانے گی کل فواد چوہدری نے اٹھارویں ترمیم کی حمایت کی جو کہ قا بل حیرت ہے۔
مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے پولیس کے ساتھ سندھ حکومت کی کو ئی چپقلش ہے اور آئی جی سندھ سے اختلاف کا تاثر غلط ہے تا ہم ہو نے والے واقعات پر ناراضگی کا اظہار ضرور کیا گیا ہے۔
انہو ں نے بتا یا کہ امن و اما ن کے حوالے سے آج وزیر اعلی نے اجلاس کی صدا ر ت کی ہے اور اس پر احکامات بھی دیئے ہیں وزیراعلی نے اسلحے کے استعمال سے منع کیا ہے اور پولیس پرواضح کیا کہ شہریوں کو حکومت فیس کرتی ہے اس لیے کو ئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی،
انہو ں نے کہا کہ سندھ پو لیس حکومت کا حصہ ہے ہم نے ذمہ دا ر ی پو ر ی کر نی ہے ماضی میں بھی امن کیلئے پو لیس اور رینجر ز نے ملکر کا م کیا ہے انہو ں نے بتا یا کہ آئندہ بلا ئے جا نے والے کابینہ اجلاس میں نیا قانون لا رہے ہیں اور پبلک سیفٹی کمیشن بنا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی پی ٹی آئی کا ایم این اے لوگوں کو سی ایم ہاؤس لے گئے ہم نے کچھ نہیں کیا ۔
علا وہ ازیں مشیر اطلا عا ت نے جمیل جا لبی کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ جمیل جالبی بڑی شخصیت کے ما لک تھے دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لوا حقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ۔