کمشنر کراچی افتخار شالوانی کاامتحانی مراکز کا دورہ

372

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جمعرات کو انٹر میڈیٹ امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔

انھوں نے امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

وہ نیشنل کالج اور گورنمنٹ کامرس کالج سمیت مختلف امتحانی مراکز گئے انھوں نے امتحانی مراکز پر امتحان ہال کا معائنہ کیا اور طلبہ کو پرچہ جات حل کر تے دیکھا۔

انھوں نے نگراں افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی ماحول پرسکون رہے اور امتحانات قواعدکے امتحانی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں نقل کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔