شیخ رشید کا اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کیلئے منانے کاعزم

239
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسد عمر کو کابینہ کا حصہ رہنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان ایماندار انسان ہیں انہوں نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےسابق وزیر خزانہ اسد عمر سے متعلق کہا کہ اسد عمر نے اپنی مرضی سے استعفی دیا،ان سے کہوں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں، ان سے جتنی محنت ہوسکتی تھی انہوں نے کی۔

سیاسی مخالفین سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، سازش کے تحت پیسہ سڑکوں اور پلوں پر لگایا گیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، ملک سرحدوں پر نہیں معیشت پر حملوں سے ٹوٹتے ہیں۔

شیخ رشید نے میڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے جس پرمیڈیا نے طوفان کھڑا کر دیا۔ کپتان نے فیصلہ کرنا ہے کس کو کہاں کھڑا کرنا ہے۔

وزیر ریلوے نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جس پر نیب کیسز ہوں گے عمران خان اس کو برداشت نہیں کریں گے۔