کراچی: سندھ رینجرز نے ایک ہفتے میں قتل کا ملزم گرفتار کرلیا

687
رینجرز کے ہاتھوں گرفتار قتل کا ملزم عاقل بشیر

13 اپریل2019 ؁ء کوطارق روڈ کے علاقے دوپٹہ گلی میں ایک فلیٹ کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شبیر عرف شبانہ عرف عینی خان کے نام سے ہوئی۔ مقتول کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھاجسے بہیمانہ طریقے سے ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا گیا تھااور جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمدہوا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرقتل کے مرکزی ملزم عاقل بشیر کا سراغ لگایا اوراُسے کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عاقل بشیر نے مقتول شبیر عرف شبانہ عرف عینی خان کو قتل کرنے کا اعترافکرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ملزم نے مقتول کو ذاتی اختلافات اور رنجش کی وجہ سے لڑائی جھگڑے کے دوران غصے میں آکر قتل کر دیا تھا۔ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔