جامشورو: دنیا کی زندگی ایک امتحان ہے، حقیقی مقصد جنت کا حصول ہے۔ حسین محنتی

356

دنیا کی زندگی ایک امتحان ہے، حقیقی مقصد جنت کا حصول ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی دو روزہ دعوتی و تنظیمی دورے پر ضلع جام شورو پہنچ گئے ہیں۔ 
جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان پہنچ کر محمد حسین محنتی نے اراکین سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی زندگی ہم سب کے لیے ایک امتحان ہے جبکہ ہمارا حقیقی مقصد آخرت میں جنت کا حصول ہے۔

محمد حسین محنتی نے ایم ایس تعلقہ اسپتال میں ڈاکٹر سرو مل ڈنانی سے بھی ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق امیر سندھ 20 اپریل کو ضلع جام شورو کی تحصیل تھانہ بولاخان ، نوری آباد ، کوٹری جبکہ 21 اپریل کو ضلع ٹھٹہ کے مکلی، گھارو ، دھابے جی اور جھرک میں دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ دعوتی کیمپس کا دورہ کریں گے اور مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ، ضلعی و مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔