پی آئی اے کے طیارے میں بم کی اطلاع

245
فائل فوٹو

 کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 305 میں بم کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مسافروں کو با حفاظت اتار لیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے سرچ کے بعد طیارے کو کلیئر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے305میں طیارے کی کراچی سےاڑان بھرنے کے بعد کپتان کوبم کی اطلا ع ملی،جس پر کپتان نے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا۔

ابتدائی طور پر طیارے کو پشاور ایئرپورٹ کے رن وے سے دور کھڑا کیا گیا اور فوری طور پر مسافروں کو بحفاظت اتاراگیا۔

 طیارے کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے کے طیارے کو سرچ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ گذشتہ روزبھی پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا اور پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ائرپورٹ پر اتار لیا تھا۔