کراچی: سی سی ٹی وی کی مدد سے 2 راہزن گرفتار

327
سی سی ٹی وی پر ملزمان کو واضح کاروائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

پاکستان رینجرز ( سندھ ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادوں پرگلستان جوہر اور نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث2ملزمان فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبے کو گرفتارکیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی.جس میں ملزمان فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبے کو مورخہ رواں ماہ یکم اپریل کو نارتھ پبلک اسکول سیکٹر11-G نیو کراچی کے علاقے میں ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔