کرکٹ ٹیم کے پروفیسر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

402

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نےورلڈکپ روانگی سے قبل معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا اہتمام چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے کیا گیا تھا ، محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد ان الفاظ میں ان سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ ہمیشہ مہربان اور مدد گار مولانا طارق جمیل صاحب‘‘۔

اس موقع پر پروفیسر نے ممتاز عالم دین کے ساتھ تصاویر کھینچوایئں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

حفیظ نے مولانا طارق جمیل کے بیان اور عشائیے کا اہتمام کرنے پر انضمام الحق کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کے دوران محمد حفیظ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔جس کے بعد وہ ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔ محمد حفیظ اب مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔