اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر تنازع

343
اسلام آباد ہائی کورٹ بارکی مذمتی قرارداد

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے ججز کی تقرری کے لیے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراض کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں سے ججز کی نامزدگی پر اسلام آباد بار کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔ مذمتی قرارداد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی صرف اپنی بار کے 5 ہزار ممبران میں سے کی جائے،

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے متنبہ کیا ہے کہ اگر دوسرے صوبوں سے ججز لائے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے،
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری محمد عمیر بلوچ کی جانب سے مذمتی قرارداد بار کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی۔