اوپنرعابد علی سچن ٹنڈولکر کےپرستار

353
نوجوان بلے باز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

پاکستانی نوجوان بلے باز عابد علی نے سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کردی۔

پہلی بار ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے اوپننگ بلے باز عابد علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں، ان کی بیٹنگ تکنیکس کو فالو کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سچن سے ورلڈکپ کے دوران ملاقات ہوئی تو وہ  میرے لیے یادگار دن ہوگا۔

اوپنر نے مزید گفتگو کی کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتاکہ میں ٹنڈولکر سے بات چیت کرنے کی کوشش کرو ں اور وہ  مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیں۔وہ گریٹ پلیئر ہیں اور بڑا کھلاڑی ینگسٹر کو سکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔

عابد علی نے گریٹ ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے بڑے پلیئرز سے بھی ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ورلڈ کپ کے دوران ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا کہ جس کا مجموعی طور پر قومی ٹیم کوفائدہ ہو۔