ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق نریندر مودی کا بیان شرمناک قرار

415
فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان کو افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

نریندرمودی کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق بیان پر دفتر خارجہ نے مذمت کرتے ہوئےاس بیان کو تشویشناک قرار دیااورکہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام آئےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے استحکام کےلئےواحد ذریعہ مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ہے۔

یاد رہے کہ آجکل بھارت میں انتخابات ہورہے ہیں اور نریندر مودی  جیتنے کے لیے ہر حد پار کر رہےہیں۔بھارتی وزیراعظم نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے تو ہمارے پاس بھی ہے، ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کیلئے نہیں ہیں۔ بھارت نے اب پاکستان کی دھمکیوں سے ڈرنا چھوڑنا دیا ہے۔