ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

395
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں آج 23 اپریل سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔ منگل سے جمعرات تک پنجاب  کے مختلف حصوں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، ملتان، گوجرانوالہ اور مردان میں موسلا دھار بارش کے ساتھ  ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں۔ اکثر مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور  ژالہ باری کے خدشے کے پیش نظر کسانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ  کےعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔