پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے

343

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیے گئے ہیں۔ 
لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جرنل نعمان کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جرنل عدنان بہاولپور کور کے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔