کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے منگل کو ورلڈ بک ڈے 2019 تقریب کا افتتاح کیا این ای ڈی یونیورسٹی نے ورلڈ بک ڈے تقریب کا اہتمام کیا تھا،
یونیورسٹی کے طلباء نے ورلڈ بک ڈے کے حوالے سے مطالعہ کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا ،انھوں نے عہد نامہ بلند آواز پٹرھ کر سنایا تقریب میں غازی صلاح الدین ڈاکٹر نعمان احمد نے بھی خطاب کیا ،اسکولوں کے بچوں نے بھی تقریب میں شرکت کی،
کمشنر کراچی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالعے کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں نئی نسل اور بچوں میں کتابوں کی اہمیت اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے،
انھوں نے کہا کہ گوگل کے زریعے معلومات کتابوں سے حاصل ہونے والے علم اور شعور کا متبادل نہیں، انھوں نے کہا کہ کتابوں کی اہمیت کے پیش نظر کراچی میں عدم توجہی کا شکار لائبریریوں کو بحال کیا جا رہا ہے ،
کراچی میں 47 سرکاری لائبریریوں میں سے 13 لایبریوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے، ان لائبریریوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ،نجی اداریاور این جی اوز تعاون کررہے ہیں ،
انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں لائبریریوں کی کمی دور کی جاے گی، انھوں نے کہا کہ مرکزی پبلک لایبریری کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اس موقع پر کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ورلڈ بک ڈے کی تقریب میں طلباء اور اساتذہ میں کتابیں تقسیم کیں۔