سنہسہ،باغ،ناڑہ کوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حریت قیادت کی زندگیوں کو بھارت کی جیلوں میں شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،یاسین ملک ،اشرف صحرائی،سید علی گیلانی،شبیر شاہ ،آسیہ اندرابی،میرواعظ عمرفاروق کے ساتھ بھارت نے ناروا سلوک روارکھا ہوا ہے ،حکومت پاکستان اپنی ذمے دارایوں کا احساس کرتے ہوئے کردار ادا کرے ،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے عالمی برادری نے خاموشی کا روزہ نہ توڑا تو دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا ، اسلامی تحریک سارے عالم اسلام اور باالخصوص برصغیر میں شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتی ہے ،فرقہ واریت ،مصلحت،قبیلائی اور علاقائی عصبیتوں سے بالا تر ہو کر اللہ کے بندوں کو اللہ کی طرف دعوت دے رہی ہے ،جماعت اسلامی محض ایک تنظیم نہیں بلکہ بہترین تربیت گاہ ہے جس سے ظفر جمیل ساقی مرحوم جیسے عظیم لوگ تیار کیے جاتے ہیں ،ہماری اصل کامیابی یہ ہے کہ ہم اللہ کو راضی کر لیں ہمارا نصب العین اللہ کی رضا کا حصول اور فریضہ اقامت دین ہے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کا قیام،ان خیالات کااظہار انہوں نے سہنسہ تحریک کشمیر برطانیہ کے سابق سیکرٹری جنرل عبدالمجید ندیم کے بیٹے،باغ،ناڑہ کوٹ فہد یونس عباسی کی شادی میں شرکت کی اور ریڑھ میں ظفر جمیل ساقی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ظفر جمیل کے تعزیتی ریفرنس سے اے ڈی نظامت تعلیم سردار عبدالعزیز خان،امیر ضلع تنویر انور خان،ظفر جمیل کے بھائی مفتی عبدالخالق،ریڈ فاؤنڈیشن کے ریجنل منیجر ظہیر گردیزی،ریڈ فاؤنڈیشن ریڑھ کے پرنسپل سردار آفتاب چغتائی،ایم ڈی سپرنگ فیلڈ باغ خالد کھوکھرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقاریب سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہا کہ قرآن کی راہنمائی اور نبی پاک ؐ کی قیادت میں جو ٹیم تیار کی گئی اس میں دنیا پر حکمرانی کی اور مدینے میں ایسی ریاست قائم کی گئی جو آج بھی ساری دنیا کے لیے ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے یہ دنیا محلت عمل ہے اس محلت عمل سے استفاد ہ کرتے ہوئے ہم سب نے اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے دئیے ہوئے احکامات اور اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنی ہیں کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو اس دنیا میں من مرضی کی بجائے اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں گے ،ان کاموں سے رکیں گے جن سے اللہ اور اللہ کے نبی ؐ نے منع فرمایا ہے اور وہ کام کریں گے جن کا حکم اللہ اور اس کے نبی ؐ نے دیا ہے ،قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا روزانہ اللہ کے کلام کی تلاوت کرنا سمجھ کر پڑھنا اس پر عمل کرنا اس کی اشاعت کرنا اور اس کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا یہ قرآن کا ہم پر حق ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد نے یہ خطہ آزاد ہی اسی لیے کروایا تھا کہ ہم یہاں اللہ کا دیا ہوا نظام قائم کریں گے تا کہ لوگوں کو عدل مل سکے ہر فرد کو اس کا حق مل سکے بد قسمتی سے ابھی تک وہ اہداف حاصل نہیں ہوئے جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اپنی تقاریب میں اپنی غمی اور خوشی میں مقبوضہ کشمیر کے ان بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو آٹھ لاکھ فوج کے مظالم برداشت کررہے ہیں اور آزادی کے لیے پر عزم ہیں کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے ۔