رئیل اسٹیٹ سیکڑ پر جی ایس ٹی کا نفاذ ظالمانہ فیصلہ ہے، سید عمران حسین

119

 

اسلام آباد(میا ں منیر) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے فنانس سیکرٹری اور مرکزی رہنماء سید عمران حسین بخاری نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جی ایس ٹی ٹیکس کے نفاذ کو ایک ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ اگر نافذ ہوا تو یہ غیرقانونی ہوگا اور ملک میں ایمنسٹی ا سکیم لانے سے قبل کاروباری طبقے کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ اس کے بہتر نتائج مل سکیں پیر کو انہوں نے کہا کہ حکومت متوازن پالیسی اور حقائق پر مبنی فیصلوں کے ساتھ ٹیکس نافذ کرے اور ہرشہری جس پر قانون کے مطابق ٹیکس عائد ہوتا ہے وہ ٹیکس دینے کو تیار ہے لیکن رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اس وقت نہیں بلکہ عرصے سے بدترین مندی کا شکار ہے اور جی ایس ٹی ٹیکس رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے لیے مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے اس شعبے میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمنسٹی ا سکیم لانے سے قبل کاروباری طبقے کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ اس کے بہتر نتائج مل سکیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے بغیر کوئی ملک اور حکومت نہیں چل سکتی لیکن یہ بھی دیکھنا حکومت کا فرض ہے کہ ٹیکس لگانے کے لیے حقائق کیا ہیں اور حقائق کے مطابق ٹیکس لگے تو ا س کے نتائج بھی ملک اور قوم کے لیے بہتر نکلتے ہیں۔