جعفرآباد: ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکا، دس افراد زخمی

405

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹرڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک میں دھماکا ہوا ہے پولیس ایف سی اورامدادی ٹیمیں جاٸے وقوعہ پر پہنچ گٸیں۔ پولیس کے مطابق بم موٹرساٸیکل میں نصب تھا علاقے کومکمل سیل کردیا گیا ہے۔ دھماکہ گنے کی جوس کے دکان کے باہر موجود موٹرساٸکل میں نصب بم سے کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دس راہگیر شدید زخمی ہوٸے جن میں دوکی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یاراسپتال منتقل کیا گیا ہے۔