گوجرانوالہ : غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے کی کوشش میں 11 نوجوان گلیشیئرز کی سلائیڈنگ کے باعث ایران میں برف تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلر کی جانب سے 25 نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے سے ترکی پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں کے 25 نوجوانوں سے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپیہ لے کر زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر ترکی پہنچانے کا وعدہ کیا گیا۔
بچ جانے والے ایک نوجوان خضر عباس نے بتایا کہ ایجنٹ لاہور سے تعلق رکھتا تھا اور اس نے تمام نوجوانوں کو ساتھ لے جانا تھا ۔ جب 25 نوجوان غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے نکلے تو میں پیچھے رہ گیا اور بعد میں نہ جا سکا ۔ چند روز بعد پتہ چلا کہ گلیشیئرز کے سلائیڈنگ تلے دب کر سب جاں بحق ہوگئے ہیں البتہ بعد میں ایجنٹ نے گیارہ جوانوں کی موت سے متعلق خبر دی۔