ایبٹ آباد: دو خواتین پولیو ورکرزیرغمال، پولیس نے بازیاب کرایا

309

ایبٹ آباد: دو خاتون پولیو ورکرز کو یرغمال بنا لیا گیا، پولیس نے بازیاب کرایا
ایبٹ آباد کے علاقہ عثمان آباد میں دو پولیو ورکرز کو پولیس سیکورٹی نہ ہونے پر یرغمال بنا لیا۔ دو گھنٹے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کو بازیاب کروایا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم فیصل نے عثمان آباد میں پولیو کے قطرے پلانے آنے والی دو خواتین کو اپنے گھر میں داخل کر کے کمرے میں بند کردیا۔
خواتین پولیو ورکرز کے ساتھ پولیس سیکورٹی نہ ہونے کیوجہ سےخواتین کو دو گھنٹے تک کمرے میں قید رکھا گیا خواتین کو گھر میں محصور رکھنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ میر پور پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں خواتین کو بازیاب کروایا۔
متاترہ خواتین کی نشاندہی پر ملزم فیصل کو موقع پر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کیلئے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔