اسلام ہر شعبہ زندگی میں انسانیت کی بہتر ی کیلیے رہنمائی کرتا ہے

110

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن اوردیگرنے کہا ہے کہ اسلام ہر شعبہ زندگی میں انسانیت کی بہتر ی اور فلاح و بہبود کیلیے رہنمائی کرتا ہے اسلام کے مالی نظام سے بہتر کوئی نظام نہیں زکوٰۃ معاشرتی طور پر دنیا کا سب سے بڑا قابل عمل نظام ہے جس میں تمام انسانی ضرورتوں کا احاطہ کیا گیا ہے اس سے معاشرے میں دولت کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوتی ہے بشرطیکہ یہ اس کی صحیح روح کے مطابق نافذ ہو،زکوٰۃ کے آٹھ مصارف بتائے گئے ہیںیہ غریبوں، ناداروں،ضرورتمندوں،اسلام کی ترویج،غلاموں کی آزادی، قرض خواہوں کو ادائیگی اور ملکی دفاع پر خرچ کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب زکوٰۃ کا عملی نفاذ تھا تو معاشرے میں زکوٰۃ لینے والا کوئی نہ ملتا تھاغیر ملکی اقتصادی ماہرین نے بھی اسے بہترین اور قابل عمل نظام قراردیا ہے۔