راولپنڈی: غلط انجیکشن سے مریض جاں بحق

486
کلینک اور اسپتال موت بانٹنے کے مراکز بن گئے، غیر تربیت یافتہ طبی عملہ مریضوں کی زندگی سے کھیلنے لگ گیا۔
کراچی میں دو بچیوں کے بعد ملتان میں بازو کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث آنے والا مریض بے ہوشی کی زیادہ دوا سے جاں بحق ہو گیا اسی طرح راولپنڈی میں بھی ایک مریض مبینہ طور پر طبی عملے کی غفلت کے باعث غلط انجیکشن کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
راولپنڈی کے 20 سالہ شاکر علی کو بخار ہونے پر 17 اپریل کو نجی اسپتال لایا گیا تھا، لواحقین کا کہنا ہے کہ شاکر کو غلط انجیکشن لگایا گیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔
شاکرعلی کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا، ورثاء نے شاکر علی کی لاش صدیقی چوک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوا اور کورنگی بلال کالونی میں 4 سال کی بچی مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگائے جانے کے باعث جاں بحق ہوچکی ہیں۔