وزیراعظم عمران خان انٹرنیشل میڈیا کی زد میں

486

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے دوران جرمنی جاپان سرحد کے متعلق بیان پر عالمی میڈیا میں ہرزہ  سرائی  ہونے لگی.
بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ نے اس بیان کوشرمناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نہایت سمجھداری کی باتیں افشاں کیں۔

اخبار نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر زمین پر خلائی مخلوق حملہ کرتی ہے  تو دنیا انسانی حقوق کا لیڈر پاکستانی وزیراعظم کو مقرر کرے گی.

 ڈیلی ٹائمز نے شہ سرخی لگاتے ہوئےبیان کو سنگین غلطی قرار دیا.

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز ایران میں پریس کانفرنس کے دوران زبان پھسل گئی تھی اور وہ جرمنی اور جاپان کو پڑوسی کہہ گئے تھے۔