کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کمشنر کراچی یو نیو رسٹی روڈ پر کھود ی گئی سڑک سے لا علم ہے،یو نیو رسٹی روڈ پر کے الیکڑک نے زیر زمین ہا ئی تینشن تاروں کو بچھانے کے لئے2ہفتوں سے سڑک کو کھود کر ایک ٹریک کوٹر یفک کے لئے بند کیا ہوا ہے،
اور کمشنر کراچی کے الیکڑک کو تنبیہ کرنے کے بجائے کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کو تنبیہ کررہے ہیں کہ وہ 15روز کے اندر یو نیورسٹی روڈ پر کھودی گئی سڑک کو مکمل کر لیں جبکہ یہ کام کے الیکڑک کو کرنا ہے،
تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ رو زکمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تما م ڈپٹی کمشنرز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک، بلدیہ عظمی کراچی ضلعی بلدیات کے ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
کمشنر نے یونیورسٹی روڈ پر کھدائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کی کٹنگ کا نوٹس لیا ہے اور جلد از جلد مرمت کر کے سڑک کو بحال کر نے کی تاکید کی ہے۔
انھوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تنبیہ کرتے ہو ئے پندرہ روز میں کام مکمل کر نے کو کہا ہے، جبکہ یو نیو رسٹی روڈ کو کے الیکڑک نے کھو د کر ایک ٹریک کو مکمل طور پر ٹر یفک کے لئے بند کیا ہو ا ہے،روزنامہ جسارت نے متعدد بار اس حوالے سے خبروں کی اشاعت بھی کی ہیں،
واضح رہے کہ یو نیو رسٹی روڈ کی سڑک کھودنے کے حوالے سے 11اپریل بروز جمعرات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چیف انجینئر ضلع شرقی شبیہ الحسن نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا تھا کہ یو نیو رسٹی روڈ پر ‘کے الیکڑک’ کی زیر زمین ہائی ٹینشن کیبل کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے یونیو رسٹی روڈ کی کھودائی کی گئی ہیں یو نیو رسٹی روڈ کی کھدائی کے لئے کے الیکڑک نے اس کااجازات نامہ حاصل کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ڈھا ئی کروڑ روپے کی ادئیگی بھی کی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ آئند ہ دو روز میں یو نیو رسٹی روڈ پر کے الیکڑک کا کام مکمل ہو جائے گا، مجھے اندازہ ہے کہ یو نیورسٹی روڈ پر سڑک کی کھودائی کی وجہ سے ٹر یفک جام سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں۔