یونیورسٹی روڈ کی کھدائی افسوسنا ک بات ہے کمشنر کراچی

280

کراچی (رپو رٹ:منیر عقیل انصاری) جسارت کی خبر پر کمشنر کراچی نے یو نیو رسٹی روڈ پر سڑک کی کھودائی کا نو ٹس لے لیا، کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں کوئی یو ٹیلٹی ادارہ ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت (این او سی)کے بغیر سڑک کی کھدائی نہیں کرے گا جو ادارہ بغیر ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے بغیر سڑک کی کھدائی کا ذمہ دارہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ کھدائی کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

اجلاس میں تما م ڈپٹی کمشنرز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک، بلدیہ عظمی کراچی ضلعی بلدیات کے ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے یونیورسٹی روڈ پر کھدائی کا سخت نوٹس لیا۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہر میں کئے جانے والے اہم ترقیاتی منصوبہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے صرف چھ ماہ بعد روڈ کی کٹنگ افسوس ناک ہے۔

ا نھوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ ایک شاندارسڑک تعمیر کی گئی جس کی تعمیر کو شہریوں نے سراہا تھا اچانک اس کی کھدائی افسوس نا ک بات ہے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تنبیہ کی کہ وہ زیادہ سے زادہ پندرہ روز میں کام مکمل کرے کے ایم سی کوروڈ کٹنگ کے حوالہ سے ادائیگی کرے تاکہ ٹریفک کے لئے بحال کیا جا سکے۔

کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے یونیورسٹی روڈ کی کٹنگ کا نوٹس لیا ہے اور جلد از جلد مرمت کر کے سڑک کو بحال کر نے کی تاکید کی ہے۔انھوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے الیکٹر ک اور دیگر یوٹلٹی اداروں کو تنبیہ کی کہ وہ آئندہ ڈپٹی کمشنر کی این او سی کے بغیر کھدائی نہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کھدائی سے قبل روڈ کٹنگ قواعد اور مطلوبہ مرمت کے ریٹ کے مطابق مطلوبہ اخراجات کے لئے پیشگی رقم کی ادائیگی کا چیک مرمت کرانے کے ذمہ دار متعلقہ ادارہ کے نام چیک جاری کریں۔

مینجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ نے کمشنر کراچی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یونیورسٹی روڈ کی کٹنگ کی مرمت کے لئے رقم جاری کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں سڑکوں کی ہونے والی کھدائی اور یوٹلٹی اداروں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔

انھیں پابند کریں کہ جہاں جہاں یوٹلٹی اداروں نے سڑکوں کی کھدائی کر کے اس کی مرمت کرائے بغیر یا متعلقہ ترقیاتی یا بلدیاتی ادارے چھوڑ دیا ہے وہاں وہاں زیادہ سے زیادہ پندرہ روز میں کام مکمل کریں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی یونین کونسل ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی یوٹلٹی ادارہ کی درخواست پر کھدائی کی اجاز ت نہیں دے گا۔

کمشنر نے کہا یونین کونسل سڑک کی کھدائی کی اجازت دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ لہذاوہ کسی یوٹلٹی ادارہ کو سڑک کھدائی کی اجازت نہ دیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں محکمہ بلدیات کو بھی یونین کونسلوں کی جانب سے روڈ کٹنگ کی اجازت دینے کے حوالہ سے شکایات سے آگاہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی یونین کونسل ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی یوٹلٹی ادارہ کی درخواست پر کھدائی کی اجاز ت نہیں دے گا۔ کمشنر نے کہا یونین کونسل سڑک کی کھدائی کی اجازت دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ لہذاوہ کسی یوٹلٹی ادارہ کو سڑک کھدائی کی اجازت نہ دیں۔

فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں محکمہ بلدیات یونین کونسلوں کی جانب سے روڈ کٹنگ کی اجازت دینے کے حوالہ سے شکایات کے ازالہ کے لئے اقدامات کرے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع مین ایسی سڑکوں کی فہرست کی رپورٹ کمشنر کراچی کوپیش کریں گے جو کھدائی کے بعد بغیر مرمت کئے بغیر چھوڑ دی گئی ہیں۔وہ ان سڑکوں کی مرمت مکمل کرائیں۔