آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان: وسیم اکرم تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب،عمران خان کپتان

304

اسپورٹس کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دو سابق کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
کرک انفو کی جانب سے سروے کے ذریعے اس ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے کیریئر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں منتخب کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز کی جانب سے کل 39 کھلاڑیوں میں سے گیارہ کا انتخاب کیا گیا اور وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔
آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کا کپتان عمران خان کو قرار دیا گیا ہے۔ ٹیم میں آسٹریلیا کے چار ، پاکستان اور سری لنکا کے دو جبکہ بھارت ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر) ، شین وارن ، گلین میگرا ، رکی پونٹنگ ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر ، سری لنکا کے کمارسنگاکارا اور مرلی دھرن ، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈ ، جنوبی افریقی آل راؤنڈر لانس کلوزنر ، پاکستان سے وسیم اکرم اور کپتان عمران خان شامل ہیں۔
آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم میں شامل صرف دو کھلاڑی ویو رچرڈ اور عمران خان ایسے ہیں جنہوں نے سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلا ہے ۔ دیگر 9 کھلاڑی کلر کٹ میں ورلڈ کپ میچز کا حصہ رہے ہیں۔