کمشنر کراچی نے بلدیہ عظمی کراچی کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیاہیں،

359

کراچی(رپو رٹ:منیر عقیل انصاری)کمشنر کراچی نے بلدیہ عظمی کراچی کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیاہیں،روڈ کٹنگ کے لئے اجازت نامہ اور رقم ڈپٹی کمشنر کو وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے،

جبکہ اس سے قبل روڈ کٹنگ کے لئے اجازت نامہ بلد یہ عظمی کراچی کے ضلعی چیف انجینئر جاری کرتے تھے،یہ فیصلہ انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ہو نے والے منعقدہ اجلاس کے موقعے پر کیا ہے،

اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر سے مو قف جاننے کے لئے متعدد بار رابط کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابط نہیں ہوسکا،میئر کراچی کی مصروفیا ت کے بارے میں بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اخترایم کیو ایم کے زیر اہتمام27اپریل کو ہو نے والے جلسے کی تیا ریوں میں مصروف ہیں اس لئے وہ فون کال اٹینڈ نہیں کر سکتے ہیں،

بلدیہ عظمی کراچی ضلع شرقی کے چیف انجینئر شبییہ الحسن نے جسارت سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ روڈ کٹنگ کے اختیا رات کے حوالے سے گزشتہ روز کمشنر کراچی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی روداد کا مجھے مکمل طور پر علم ہے،

ابھی تو صرف اجلا س کے دوارن فیصلہ ہوا ہے جبکہ اس حوالے سے کمشنر کراچی نے بلد یہ عظمی کراچی کوکو ئی تحریری طور خط جاری نہیں کیاہے، اس لئے فوری طور پر اس پر عملدرآمد ہو نا مشکل ہے ابھی تک تو اختیا رات بلدیہ عظمی کراچی کے پاس ہی ہیں،

اگر کمشنر کراچی کی جانب سے کو ئی تحریری خط جاری کیا جائے گا تو اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی اور اس کے بعد میئر کراچی اس پر ردعمل دینے کا حق رکھتے ہیں۔

جبکہ ترجمان بلدیہ عظمی کراچی بشیر سدوزئی کا کہنا تھا کہ میری نظر سے ایسی کو ئی خبر نہیں گزری ہے۔