کم جہیز کیوں لائیں؟ شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے تیزاب پلا دیا

335

نارووال : نارووال کے علاقے موضع پکھیکے میں عدنان نامی شخص نے مبینہ طور پر کم جہیز لانے پر بیوی مریم بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلا دیا۔ عدنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون مریم بی بی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو کم جہیز لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلادیا جس کے باعث بیٹی کی حالت تشویش ناک ہے۔

متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان کی شادی ایک سال قبل مریم بی بی سے ہوئی تھی۔ مریم بی بی کی والدہ کی جانب سے پولیس میں شکایت کے بعد مقدمہ درج کر کے عدنان اور اسکے والد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔