وزیراعظم چین میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کرینگے

148

اسلام آباد ( رپورٹ:میاں منیر احمد)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے لیے دفتر خارجہ کی جانب سے طے شدہ تمام پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے اب وزیر اعظم آئی ایم ایف حکام اور ورلڈ بینک کے سربراہ کے ساتھ قرضے کے لیے چین میں ملاقات کریں گے اور ان کی دیگر متعدد مصروفیات ختم کر دی گئی ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لیے براہ راست یقین دہانی کرائیں گے اور چین میں اس بارے میں اہم پیش رفت ہوگی جہاںوزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے جبکہ کئی کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم چینی ہم منصب اور چینی صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کی بیجنگ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے 26اپریل کو ملاقات کریں گے دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ قرض کے حصول کے معاملات طے ہونے والے ہیں ورلڈ بینک پاکستان کو 6 ارب ڈالرز تک کا قرض دینے کے لیے راضی ہے اس حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران کیا جائے گا۔ جبکہ دورہ چین کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے دریں اثناجنوبی کوریا نے پاکستان کو مواصلات، زراعت، صحت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں کے لیے 50کروڑ ڈالرز کا قرض دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔دفتر خارجہ نے چینی حکام کو بھی دورہ کے شیڈول میں اس تبدیلی سے آگاہ کردیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اب دورہ چین کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض کے حصول کے معاملات بھی طے کریں گے وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کو قرض فراہمی کیلئے معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او سے ملاقات کریں گے یہ ملاقات اب طے ہوچکی ہے ملاقات کے دوران پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ورلڈ بینک پاکستان کو 6 ارب ڈالرز تک کا قرض دینے کیلئے تیار ہے اوراعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ہوگا دورہ چین کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان معاہدے کے لیے آئی ایم ایف کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کوریا نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے پر آمادہ ہوا ہے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے ہو گیا ہے جنوبی کوریا سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کے لیے پاکستان نے معاہدہ کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کا قرض دے گا جنوبی کوریا نے یہ قرض پاکستان کو طویل مدتی اور آسان شرائط پر دیا ہے قرض کی رقم مواصلات، زراعت، صحت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر خرچ کی جائے گی-