کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

65

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر راشد رزاق کے مطابق انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے رہ جانے والے علاقوں میں اگلے دو روز تک ریکوری مہم چلائی جائے گی تین روز کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 لاکھ 69 ہزار 143 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا، بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں تاکہ بچوں میں مہلک بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت پیدا کی جاسکے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے 10 ہزار سے زائد میڈیکل ٹٰمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 8 ہزار 886 موبائل ٹیمیں، 952 فکسڈ سائٹ اور 951 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ پولیو ٹیموں کی سیکورٹٰی کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری فراہم کی گئی ہے۔