دودھ کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا، ترجمان کمشنر کراچی

196

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا، صارفین سرکاری نرخ پر ہی دودھ خریدیں۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر ہے، لہذا صارفین سرکاری نرخ سے زائد دودھ کی قیمت ادا نہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکشن جعلی ہے۔

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، ایسوسی ایشن 2 گروپوں میں تقسیم ہے،

دودھ کی قیمت میں اضافہ پر غور کر نے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمشنر کراچی کی مشاورت جاری ہے۔

کچھ ہفتے قبل شہر میں دودھ کی ترسیل کرنے والے ایک گروپ شاکر گجر کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 23 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔