الجزائر کا بطل حریت اپنے رب کے حضور پہنچ گیا

394
عباسی مدنی ۔ سربراہ اسلامک سالویشن فرنٹ ، الجزائر

اسلامی سالویشن فرنٹ ⁧‫الجزائر‬⁩ ‏کےسربراہ ⁧‫عباسی مدنی‬⁩ 16 سالہ جلاوطنی ‏کے بعد دوحہ ⁧‫قطر‬⁩ میں خالق حقیقی سے جاملے‏_

اسلامی سالویشن ‏فرنٹ نے 1991 میں ہونےوالے انتخابات ‏کی 204 نشستوں میں سے 186 نشستیں ‏جیتی تھیں جو خونی انقلاب کےذریعے ‏چھین لی گئیں۔ ‏الجزائر آج تک بحرانوں سے نجات نہیں پا سکا۔

عباسی مدنی کا جنازہ

عباسی مدنی 1931 میں دیار بن عیسیٰ الجزائر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے الجزائر میں آمریت کے خلاف ایک طویل جدو جہد کی۔

۔1991 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ان کی جماعت نے حیران کن نتائج دیے اور دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت لیں تاہم الجزائر کی مغرب نواز طاقتوں کی ایما پر انتخابات کا اگلا مرحلہ ممکن نہیں ہوسکا نہ ہی اقتدار اسلامی سالویشن فرنٹ کو منتقل کیا گیا۔

عباسی مدنی الجزائر کے نوجوانوں میں بے انتہا مقبول تھے۔ مغرب کی دہری پالیسیوں کے سخت ناقد تھے۔

عباسی مدنی کی جماعت کی فکر مصر کی اخوان المسلمین سے متاثر تھی۔ وہ شیخ حسن البنا شہید، سید قطب اور مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی کی تحریروں کا اپنی تقریروں میں حوالہ دیا کرتے تھے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے ان کے خصوصی مراسم تھے۔ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں خصوصاََ حماس کے لیے انہوں نے متعدد فورمز پر آواز اٹھائی۔

عباسی مدنی اسلام کو بطور دین غالب کرنے کے لیے ساری زندگی مسلسل کوششیں کرتے رہے۔