سندھ اسمبلی میں سیکورٹی خدشات کے باعث تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ

316

سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے ارکان کے درمیان کئی روز سے جاری چپقلش اور ہنگامہ آرائی اور سیکورٹی خدشات کے باعث سندھ اسمبلی میں تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردئیے گئے گذشتہ روز سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیٹر، گورنر گیلری ، ڈپلومیٹک اور اسپیکر گیلری کے لئے تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردئیے گئے ہیں جسکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاسز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کئے گئے ہیں۔