کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پنک رائیڈرز کے زیر اہتمام 28اپریل بروز اتوار، خواتین کو آگا ہی دینے کے لئے خواتین موٹر سا ئیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے،خواتین ریلی کا آغاز صبح 10بجے نا گن چورنگی سے ہو گا اور دوپہر1بجے تک سی ویو پر اختتام پز یر ہو گا،
ان خیالات کا اظہار پنک رائیڈرز کی فا طمہ عامر نے جمعہ کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،،انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں پنک رائیڈرز سے 700کے قریب خواتین موٹر سائیکل چلانا سیکھ چکی ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کر رہی ہیں،
پنک رائیڈرز پاکستان کا سب سے پہلا اور واحد ادارہ ہے جو خواتین کو مو ٹر سا ئیکل چلا نا سیکھا تا ہے، پنک رائیڈرز سے سیکھنے والی خواتین کو بنیا دی تربیت کے ساتھ ساتھ حفا ظتی تر بیت بھی دی جاتی ہے،تما م خواتین ہیلمیٹ،حفا ظتی سامان استعمال کر نے اور ٹر یفک قوانین پر عمل کر نے کا پا بند کیا جا تا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی خستہ حالی اور ٹریفک کے مسائل کے باعث خواتین کیلئے موٹر سائیکل کی سواری اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ گزشتہ 3 برس کے دوران ملک میں خواتین بائیکرز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہیں،
فا طمہ عامر کا کہنا تھا اس وقت ملک میں بڑی تعداد میں خواتین روز مرہ کاموں کی انجام دہی کیلئے موٹر سائیکل استعمال کررہی ہیں۔ موٹر سائیکل پر آفس یا درس گاہ جانے کے علاوہ بعض خواتین موٹر سائیکل پر اپنے بچوں کو اسکول سے لا نا اورلے جانابھی شروع کردیا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی سواری اس وقت خواتین کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ایک ہے، کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
پنک رائیڈرز کے بانی پیام خرم ہے جو کہ ایک بزنس مین ہیں کہتے ہے کہ جب ملک کی 52 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اگر یہ خود مختار ہو گئیں تو ملک بھی خود مختار ہو جائے گا۔