کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام خواتین کے لئے وومن ایم پاور منٹ ان ڈیجیٹل جرنلزم کے مو ضوع ورکشاپ کا انعقاد،

227

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام گز شتہ روز میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے وومن ایم پاور منٹ ان ڈیجیٹل جرنلزم کے مو ضوع پر کراچی پریس کلب میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،

ورکشاپ میں بڑی تعداد میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔جس میں ڈیجیٹل جرنلزم کے حوالے سے قواعد و ضوابط، اخلاقیات اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

ورکشاپ میں شریک خواتین کو ڈیجیٹل جرنلزم کے حوالے سے کراچی پریس کلب کے سینئر ز ممبر منظر الہی ترک نے موبائل فون کے استعمال اور اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موبائل جرنلزم میں ویڈیو بنانے کیلئے موبائل فون کا درست انداز میں پکڑنا سب سے اہم ہے۔

موبائل فونز میں موجود مختلف فیچرز جس میں ایڈیٹنگ،وائس اوور سمیت دیگر فیچر کو استعمال کرکے ہم خود اپنی ذات میں ایک نیوز روم کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کسی ایسے اسائمنٹ پر جہاں عام کیمرہ استعمال کرنا ممکن نہ وہاں پر موبائل فون کا درست استعمال جرنلسٹس کی کاکردگی نہ صرف اس کے ادارے کے لیئے سودمند ہوگی ہے بلکہ ہم عصر حاضر میں اپنا نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مو جودہ دور میں اسمارٹ اورآئی فون کسی بھی صحافی یالکھاری کے لئے میں ایک ہتھیار کی سی حیثیت رکھتا ہے. اس میں موجود ایپلیکیشنز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کام میں مزید بہتر ی لا سکتے ہیں۔

ورکشا پ سے کراچی پریس کلب کے ممبرمعروف صحافی و ٹر ینر ریحان حید ر نے وومن ایم پاور منٹ ان ڈیجیٹل جرنلزم کے مو ضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اخبارات، مجلوں، ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کی دسترس میں تھا موجود اطلاعات ڈیجیٹل صحافت کے ذریعے جلد اور زیادہ سہولت سے وزیٹرز تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،خبروں کے حصول کے لئے زیادہ تر لوگ اب شوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں،

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، جنر ل سیکریٹری ارمان صابر، خازن راجہ کا مران، کراچی یونین اف جرنلسٹس دستور کے نائب صد ر محمد رضوان بھٹی، سیکریٹری محمد عارف خان، رکن مجلس عاملہ فاروق سمیع، شیماء صدیقی، پیپ کے جنرل سیکریٹری آصف جئے جا سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

ورکشاپ میں شریک خواتین نے کے یوجے دستور کے کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں اس ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھنے کا مو قع ملا ہیں۔

کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کومستقبل میں بھی خواتین کے لئے اس طرح کی ورکشاپ کا انعقا د کرتے رہنا چا ہیے،آخر میں ورکشاپ میں شر یک ٹر ینرز کو کے یو جے کی یا د گا ری شیلڈ جبکہ کے شرکاء کو اسناد پیش کی گئی۔